سٹی42 : سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،پولیس سے متعلقہ مختلف ترقیاتی سکیموں اور سمری امور کا جائزہ لیا۔
سمارٹ سیف سٹیز کی تکمیل، سپیشل برانچ کی آٹومیشن، دفاتر کی اپ گریڈیشن، پولیس لائنز کی تعمیر و مرمت پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس پر آئی جی پنجاب کی جانب سے سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، اے ڈی پی میں شامل 30 پولیس سٹیشنز کی تعمیر اسی مالی سال کے دوران مکمل کر لیں گے اور سنٹرز فار پبلک سیفٹی سمیت پولیس دفاتر میں میں ویٹنگ، کانفرنس و میٹنگ رومز کی سہولت فراہم کی جائے۔