وزیراعظم شہباز شریف سے روسی سفیر کی ملاقات

30 Mar, 2024 | 12:31 PM

سٹی42 : وزیراعظم شہباز شریف سے روسی سفیر کی ملاقات، وزیراعظم نے ماسکو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر صدر ولادیمیر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

اس ملاقات میں متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت ،سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی سفیر نے پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنےکا اعادہ بھی کیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاک ، روس شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

مزیدخبریں