سٹی42: ڈاکٹر سعید احمد خان کو ایم ایس سروسز ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ایس سروسز ہسپتال کے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹر سعید احمد خان کو ایم ایس سروسز ہسپتال کا تین ماہ کیلئے اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سعید احمد خان اس وقت ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات ہیں۔ یہ گریڈ بیس کے پرنسپل میڈیکل افسر ہیں، وہ اپنی موجودہ تقرری ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال کیساتھ ساتھ ایم ایس سروسز ہسپتال کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ڈاکٹر سعید احمد خان کو ایم ایس سروسز ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیا
30 Mar, 2024 | 12:03 PM