غازی آباد: فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ ، واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی 

30 Mar, 2024 | 11:21 AM

سٹی42: غازی آباد کے علاقہ میں محلے داروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ ، واقعہ کی سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیو سامنے آگئی  ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں فریقین کو گالیاں دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے اور تلخ کلامی کے بعد ملزم فریق گلی میں آ کر پڑوسیوں کو ہراساں کرتے ہیں ۔

سی سی ٹی وی میں ملزمان کو سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔فائرنگ کی زد میں آ کر 30 سالہ احمد افضل شدید زخمی ہو گیا ، مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ وہاں دم توڑ گیا ۔

دوسری جانب غازی آباد پولیس نے مقتول کے والد چودھری افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں ملزم لطیف، اس کے بیٹے علیم اور احمد نامزد کئے گئے ۔

یاد رہے کہ قتل کی واردات جمعرات کی شام صابری محلہ تاجپورہ میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں