سٹی42: خاتون کو نوکری کے لئے انٹرویو کے بہانے بلوا کر ریپ کر ڈالنے کا سنگین جرم سامنے آیا ہے جس میں پولیس نے اب تک عملاً کوئی کارروائی نہیں کی۔
کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ فہد نام کے شخص نے انہیں نوکری کے لئے انٹرویو کے بہانے بلایا اور زیادتی کی۔ مجھے دھمکیاں دی گئیں، فہد کنے نشانہ بننے والی خاتون کو اس جرم کے متعلق خاموش رکھنے کے لئے ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ اس کا والد پولیس کا اعلی افسر ہے، خاتون نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ فہد کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو میں خودکشی کرلوں گی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی ہے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے جرم کے وقت پہنے ہوئے کپڑے اور دیگر شواہد سر بمہر کردیے گئے ہیں۔ اس جرم کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیاتھا، تاہم پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار نہین کیا۔ مقدمے میں جبری زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔