ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائی باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی زیادتی کا نشانہ  بھی بنی، ایک بھائی بول پڑا

crimes against women, domestic violence, violence against women, Toba Tek Singh, Sister rapped and murdered by brother, Incest rape, High Profile murder case, City42, , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے والد اور بھائی پر مقتولہ کو  خونی رشتہ داروں کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات سامنے آگئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب پولیس اس کیس کو ہائی کروفائل کیس کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے تاکہ اس کی تحقیقات اور پراسیکیوشن میں کوئی کوتاہی نہ ہونے پائے۔ 

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار مقتولہ کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور ویڈیو میں نظر آنے والی بھابھی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے رشتہ داروں اور اہل محلہ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے سنگین جرم  کو چھپانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز نے اپنے بھائی اور والد پر مقتولہ سے زیادتی کی شکایت کرنے پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں۔