روزینہ علی: میٹ آفس کی پیشین گوئی کے مطابق آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور ،صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ بارش کا بھی امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اورملتان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب ، بارخان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے وقت تیز ہواؤ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کو خدشہ ہے کہ آج 29 مارچ کی رات اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کو آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ز، بجلی کے کھمبوں،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔