ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے انتظامی بنیادو ں پر شہر کے مختلف ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر یاسر عباس کو ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، انسپکٹر زاہد شاہ کو ایس ایچ او مستی گیٹ تعینات کردیا گیا، جبکہ ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر حمزہ نواز کو پولیس لائنزرپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سب انسپکٹر خالد فاروق کو ایس ایچ او اسلام پورہ، جبکہ ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر آصف عطاء کو پولیس لائنز کلوز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ انسپکٹر شاہ زیب کو ڈولفن سکواڈ سے ایس ایچ او شاہدرہ تعینات کر دیا گیا۔
انسپکٹر محمد افضل کو شاہدرہ سے ایس ایچ او چوہنگ تعینات کردیا، جبکہ ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر شعیب خان کوپولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔سب انسپکٹر کاشف یوسف کو تھانہ کاہنہ سے ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات کردیا گیا، جبکہ ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سب انسپکٹر محمد فاروق کو پولیس لائنز کلوز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس لائنز سےسب انسپکٹر اعتزاز عارف کو ایس ایچ او اکبری گیٹ تعینات کردیا گیا، جبکہ ایس ایچ اواکبری گیٹ سب انسپکٹر محمد صدیق کوپولیس لائنز کلوز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے تمام افسران کو نئی مقام تعیناتی فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔