کل پنجاب میں مفت آٹا مراکز بند رہیں گے

30 Mar, 2023 | 10:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) ترجمان پنجاب  حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ  صوبے بھر میں 31 مارچ کو  ایک دن کیلئے آٹا مرکز بند رہیں گے۔

  تفصیلات کےمطابق پنجاب میں کل بروز جمعتہ المبارک 31 مارچ کو مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند رہیں گے، ڈسٹریبیوشن سینٹرزکو ہفتے میں ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ آٹاسپلائی چین کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، رمضان مفت سکیم کے اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے بروز ہفتہ حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں