اگر بجلی چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے،خرم دستگیر

30 Mar, 2023 | 08:42 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

اویس کیانی:وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں بجلی چوری کا معاملہ لیسکو نے اٹھایا ہے، بجلی چوری کے حوالے سے لیسکو نے عمران خان کے گھر لیٹر بھی بھجوایا ہے، اگر بجلی چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر سے توانا آوازیں آئی ہیں, چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی درخواست ہے تاکہ معاملہ حل ہو سکے۔اگر صدر نے عدالتی اصلاحات بل میں رکاوٹ ڈالی تو پارلیمنٹ کے پاس اپنی طاقت استعمال کرنےکا اختیار ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو نا انصافی ہوئی ہے اسے درست کرنے کا موقع  عدالت کے پاس ہے، اس قانون کے بعد نواز شریف اپیل کا اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ہمیں امید ہے کہ نواز شریف کے ساتھ 2017 میں جو نا انصافی ہوئی تھی عدالت اسے درست کرے گی،جلد نواز شریف پاکستان آئیں گے سیاست میں حصہ لیں گے اور اپنی پارٹی کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کیلیے کھلا زہن، احترام اور مہذب طریقہ درکار ہوتا ہے پی ٹی آئی اور عمران خان کے پاس یہ تینوں چیزیں نہیں ہیں۔

مزیدخبریں