(ویب ڈیسک) پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری کے لئے مزید خوشخبریاں، فلم" جوائے لینڈ "کے بعد" کملی" نے بھی عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ہدایتکار سرمد کوسٹ کی فلم کملی ،صائم صادق کی جوائے لینڈ جبکہ خوبرو اداکارہ سجل علی کی بین الاقوامی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ نے عالمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ چار روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔فیسٹیول جیوری کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق فلم "جوائے لینڈ" نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ سکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔
سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری پر بننے والی فلم "کملی" کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایوارڈ کی برسات میں سجل علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور جمائمہ خان کی رومینٹک کامیڈی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ" نے بیسٹ کاسٹ جیوری کا پرائز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔
واضح رہے کہ کینیڈین فلم فیسٹیول میں کینیڈاسمیت امریکا، برطانیہ، انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔