بھارت میں خوفناک حادثہ، مندر میں کنویں پر بنا فرش ٹوٹ  گیا، 13 افراد ہلاک،درجنوں زخمی  

30 Mar, 2023 | 08:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت میں خوفناک حادثہ، مندر میں کنویں پر بنا فرش ٹوٹ  گیا، 13 افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رش کے باعث کنویں کے اور بنے مندر کا فرش ٹوٹنے بعد نیچے گرنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اندور کے شری بالیشور مندر میں پیش آیا، رام نوامی تہوار کے موقع پر لوگوں کے رش کی وجہ سے کنویں کے اوپر بنا فرش ٹوٹنے سے کئی افراد سینکڑوں فٹ گہرے کنویں میں جا گرے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 13 افراد میں سے 10 عورتوں اور ایک مرد کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں