ویب ڈیسک: شہر لاہور کے موسم کے تیور پل پل بدلنے لگے، دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے سے موسم بے حد خوش گوار ہوگیا ہے، شہر میں ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، جبکہ شہر میں 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بارش ہونے سے ایئر کوالٹی اینڈکس میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے، شہر کا ائیر کوالٹی اینڈکس 99 ریکارڈ کیا گیا ہے۔