صوبہ سندھ میں چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

30 Mar, 2023 | 07:18 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی چار اپریل کو منائی جائے گی۔
سندھ سرکار نے چار اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ،جمعرات کے روز تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔بلدیاتی کائونسلز اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
اسکولز کالجز و جامعات بھی بند رہیں گے ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں