ویب ڈیسک: نئی پاکستانی میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل ٹریلر رلیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم کا ڈیبیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم دے رہے ہیں، اس کے علاوہ معروف پاکستانی اداکار فواد خان گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے مقابلے ’منی بیک گارنٹی‘ میں بالکل مختلف کردار ادا کریں گے۔
فلم کے ٹریلر میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی ڈکیتی کی واردات پر مبنی ہے۔منی بیک گارنٹی 7 افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے ہدایت کار معروف کمرشل ڈائیریکٹر فیصل قریشی ہیں۔
اداکار میکال ذوالفقار اس فلم میں ایک پختون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فلم سنہ 2020 میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی تاہم اب یہ فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔