قیصر کھوکھر : تمام کاپی والے اسلحہ لائسنس اب کمپیوٹرائزڈ ہو سکیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے کاپی والے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز یشن شروع کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا کے ساتھ مل کر کاپی والے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز یشن شروع کردی ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزڈ تجدید کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی ہے۔ کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس بنانے کے کام میں رواں سال 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ تمام کاپی والے اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد اب نادرا کے پاس جا کر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلحہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
30 Mar, 2023 | 12:51 PM