ڈالر کی قدر مزید کم ، روپیہ تگڑا ہوگیا

30 Mar, 2023 | 11:55 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر گزشتہ روز کی طرح آج بھی مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز ہوا تھا جو منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 39 ہزار 833 پر آگیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 879 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں