ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 2 ہزار افسر و اہلکاروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

پنجاب پولیس کے 2 ہزار افسر و اہلکاروں کی اگلے گریڈ میں ترقی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش,  پنجاب پولیس میں 2 ہزارافسران،اہلکاروں کو اگلے رینک پر ترقیاں دے دی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے 41 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی، 270 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز، سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی , آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 41 ایس پیز کو نئے عہدے کے رینکس لگائے.

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک ترقیاں دی گئی ہیں, گزشتہ دو روز کے دوران آئی جی پنجاب نے سی پی او میں ترقیاتی بورڈ کا انعقاد کروا کرافسران کو ترقیاں دیں۔ لاہور سمیت تمام اضلاع و یونٹس میں کانسٹیبلز سے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500سے زائد ترقیوں کا عمل تقریباََ مکمل ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد پولیس فورس میں خالی آسامیوں کو محکمانہ ترقیوں کے ذریعے پر کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تمام افسران ،اہلکارپہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کرتےہوئے شہریوں کے مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کریں۔