یو اے ای صدر نے اپنے بیٹے کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کردیا

30 Mar, 2023 | 10:10 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر ہز ہائی نس شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بیٹے ہز ہائی نس شیخ خالد بن محمد بن زید کو ابوظبی کا   ولی عہد مقرر  کردیا ، جبکہ  ایک نئے نائب صدر، دو نائب حکمرانوں  کا تقرر بھی  کیا ہے ۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ہز ہائی نس شیخ محمد بن زید آلنہیان ، جو یو اے ای کے صدر اور  ابوظہبی کے حکمران  ہیں انہوں  نے اپنے بھائی ہز ہائی نس شیخ منصور بن زید آلنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے ۔
صدر یو اے ای ہز ہائی نس شیخ محمد بن زید النہیان نے  اپنے دوسرے دو بھائیوں ہز ہائی نس  شیخ طہنون بن زید النہیان اور ہز ہائی نس شیخ حزہ بن زید النہیان کو ابوظہبی کے لیے نائب حکمران نامزد کیا ہے ۔
ہز ہائی نس شیخ طہنون بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر  اورامارات کے تیسرے سب سے بڑے اسٹیٹ فنڈ ابو ظہبی  ڈویلپمنٹ ہولڈنگ  کمپنی   کے چیئرمین ہیں۔

مزیدخبریں