ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی غذا میں روزانہ انڈا شامل کرنے کے فوائد  

Egg benefits for the children
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں کی افزائش اور نشوونما کے لیے اچھی غذا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔بچوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لئے انڈا کتنا ضروری ہے ہم بتاتے ہیں۔

امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  انڈے  کے استعمال سے بچوں کو جسمانی نشوونما میں مدد مل سکتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈا بچوں میں جسمانی نشوونما کا ایک سستا ذریعہ ہو سکتا ہے، انڈا بچوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

والدین کم عمر بچوں کو انڈے نہیں دیتےکیونکہ وہ انڈوں سے ہونے والی الرجی سے ڈرتے ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔