(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، متعدد بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اقراء عزیز کی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہوں نے ماں بننے کے احساس کے بارے بات کی۔
تفصیلات کےمطابق معروف اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے۔حالیہ ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اُنہوں نے اپنی نجی، پیشہ ورانہ زندگی، شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین سے متعلق خوب دلچسپ باتیں کی ہیں۔
اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ ’ ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اُنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اُنہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین اُن کے ہاتھوں میں تھا۔‘
اقراء عزیز نے کہا کہ ’اُنہیں اپنے حمل کے دوران کسی قسم کا ڈر خوف نہیں تھا ۔‘’ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں۔
اُنہیں یاد ہے کہ ایک بار اُن کی فرمائش پر یاسر حسین اُنہیں کہیں تنگ گلیوں میں لے گئے تھے، انہوں نے اپنے پالتو کتے اور یاسر حسین کے ساتھ وہیں بیٹھ کر نلی بریانی کھائی تھی۔‘
View this post on Instagram
اقراء عزیز کا کہناتھا کہ ’ شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے ۔‘
View this post on Instagram