تحریک عدم اعتماد۔۔ ترین گروپ نے فیصلہ سنادیا

30 Mar, 2022 | 07:56 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پنجاب اور مرکز میں ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف اور سربراہ ترین گروپ جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جہانگیرترین نے یقین دہانی کرائی ہے کی ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔
نوازشریف نے سیاسی معاملات پر جہانگیرترین کیساتھ ملاقات کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا جبکہ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی پاکستان میں جلد ملاقات کا امکان ہے جس میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا ہے اور ارکان کی رائے ہے کہ ہمیں حکومت کے بجائے اپوزیشن کی طرف جھکاؤ کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنما ایازصادق اور سعد رفیق نے ترین گروپ سے ملاقات کی تھی اور حکومت سازی میں ہر طرح سے ایڈجسٹ کرنےکاعندیہ دیاگیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب میں حکومت سازی  کیلئے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے بھی کمر کس لی ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد سے لاہور پہنچتے ہی بڑی بیٹھک کی صدارت کی ۔اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے سینئر صوبائی وزرا کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء بشارت راجہ، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چودھری ظہیرالدین، راجہ راشد حفیظ، سبطین خان، مراد راس اور رکن اسمبلی وسیم خان بادوزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب میں حکومت سازی اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی۔پنجاب میں جوڑ توڑ کے لئے مشاورت اور رابطوں کیلئےوزراء کو ٹاسک  بھی سونپے گئے۔

مزیدخبریں