حکومتی صفوں سے مزید 4 ارکان قومی اسمبلی اڑان بھرنے کو تیار

30 Mar, 2022 | 07:49 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک ، مزید 4 ارکان قومی اسمبلی حکومتی صفوں سے اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد حکومت کو پے در پے جھٹکوں کا سامنا ہے،ناراض ارکان قومی اسمبلی کے بعد اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اب مزید 4 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے رابطے کر لئے ہیں۔

حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تاحال حکومتی ارکان کو کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی اور  متحدہ قومی موومنٹ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت حکومت کی کشتی سے چھلانگ لگانے  کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

 ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد   گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اےاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں