شہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن،  مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

30 Mar, 2022 | 07:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود سسٹم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی ، شہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن،  مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گرمی کی شدت بڑھنے اور بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے شہر لاہور میں  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور لیسکو کے پاور کنٹرول سینٹر نے لوڈشیڈنگ شروع کی جس کے بعد لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ۔ شہریوں کو بجلی بند ہونے پر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں