ملک میں ایمرجنسی لگنے کی افواہیں، شبلی فراز کا ردعمل آگیا

30 Mar, 2022 | 06:14 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر شبلی فراز نے ملک میں ایمرجنسی لگنے کی افواہوں کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی۔ کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔ وزیراعظم کیساتھ عوام ہے  وہ ایمرجنسی کیوں لگائیں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیرعظم پراعتماد ہیں ۔ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک بار پھر پراعتماد لہجے میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انشاءاللہ۔

مزیدخبریں