پلاسٹک میڈ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

30 Mar, 2022 | 05:38 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید)مہنگائی کے اثرات پلاسٹک کرسی ٹیبل پر پڑنے گئے،پلاسٹک کرسی، ٹیبل، قرآن مجید کی ریل، بچہ واکر، سائیکل کی ہول سیل ریٹ میں 100فیصد اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پلاسٹک کی بڑی کرسی 6 سو روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہو گئی،8 سو روپے والی پلاسٹک کی کرسی  2 سو روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔پلاسٹک قرآن ریل 200 روپے سے بڑھ کر 350 روپے سے تجاوز کر گئی ۔

630روپے والی اے گریڈ پلاسٹک ٹیبل 11 سو روپے تک پہنچ گئی،بچہ واکر 800 روپے سے بڑھ 1500 روپے، بچہ کرسی ٹیبل سیٹ 600 سو روپے سے بڑھ 900 روپے،پلاسٹک اٹیچی کیس سیٹ 13ہزار روپے کا بڑھ کر 19000 کا ،18ہزار روپے والا اٹیچی کیس سیٹ 23ہزار روپے کا ہو گیا۔

پلاسٹک دانہ بیگ 4800 کا بیگ 9400 روپے کا ہو گیا، صدر انجمن تاجران ڈی پوائنٹ شہزادہ بابر ملک   کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے پلاسٹک کرسی ٹیبل کا روزانہ ریٹ نکالا جا رہا ہے۔خام مال میں کمی کے باعث فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں،حکومت پلاسٹک دانے کی ریٹ پر چیک اینڈ بیلنس رکھے۔

مزیدخبریں