ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پروڈیوس کردہ فلم سے متعلق سنسی خیز انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جانان‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بھی اپنی فلم ’جانان‘ کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی۔
منیب بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایاکہ فلم کے سیٹ کا فرنیچر تک ریحام خان نے عمران خان کا نام استعمال کر کے لوگوں سے مفت میں لیا تھا۔
اداکار نے ریحام خان سے کہا کہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور ہم پر تنقید بھی نہ کریں۔