(شاہد ندیم سپرا)گیس کے بلوں میں بھاری اضافے کی تیاریاں، سوئی ناردرن گیس نے اوگرا سے 920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کر دی، چیئرمین اوگرا مسرور خان کہتے ہیں کہ تمام عوامل کو سامنے رکھ کر قیمت کا تعین کریں گے۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے اضافے کی درخواست کی عوامی سماعت ہوئی جس میں عوام کی نمائندگی کی بجائے کمپنی کے ملازمین کو بٹھایا گیا تاکہ قیمتوں میں اضافے پر اعتراض کی نوبت نہ آئے۔
سماعت کے دوران ایس این جی پی ایل نے چھیاسٹھ فی صد اضافے کی درخواست کی، مینجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے کہا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے اور مقامی ذخائر کم ہو رہے ہیں، کمپنی پر ادائیگیوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، گھریلو صارف کے پہلے دو سلیب سبسڈائز ہیں۔ اوگرا کی جانب سے درخواست پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔