(ویب ڈیسک) جان ہتھیلی پر رکھیں شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مرداہلکاروں کے شانہ بشانہ خواتین اہلکار بھی اس شعبے سرگرم عمل ہیں۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون ٹریفک وارڈن مصروف چوک میں بے ہوش ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکارشاہراہ کے ایک مصروف چوک پر اچانک بے ہوش ہوتےگر پڑی۔ خاتون ٹریفک وارڈن ٹریفک کو منظم کر رہی تھی تو اسے چکر آیا اور وہ سڑک کے بیچ گر گئی۔ اس موقعے پر گاڑیوں کے ڈرائیور اس کی مدد کو پہنچے۔
چینی ایجنسی CGTN کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں ڈرائیوروں کی جانب سے اسے جگانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقعے پر جمع ہونے والے لوگ جب ناکام ہو گئے تواسے اٹھا کر ہسپتال لے گئے، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔سوشل میڈیا پر بے ہوش ہونے والی ٹریفک وارڈن کی مدد پر ڈرائیوروں کو خوب سراہا گیا ہے۔