(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ نے معاف کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکھیو کہ ورثا نے پہلے ہی خون معاف کر دیا۔ اس حوالے سےناظم جوکھیو کی بیوی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ۔
ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو کا کہناتھا کہ میں بہت مجبور ہوں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے ۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گذار ہوں اور اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی ۔
شیرین جوکھیو کا مزیدکہناتھا کہ میں ایک وفادار عورت ہوں میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ۔ جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں ۔
سسٹم سے کون لڑ سکتا ہے یہاں ؟؟؟ https://t.co/yH0goJg3oQ
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) March 30, 2022