پرویزالہٰی کو سپورٹ کریںگے یا نہیں؟ علیم خان گروپ کا فیصلہ آگیا

30 Mar, 2022 | 03:10 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) علیم خان گروپ نے ق لیگ کو جواب دے دیا۔ علیم خان گروپ کا پرویزالہٰی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

  علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہناتھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اب پرویز الہی کو نامزد کر دیا۔
وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔
اگرنیا پاکستان پرویز الہیٰ بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی،وہ یہ کام گزشتہ42سال سے کر رہے ہیں۔کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے۔کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے۔
خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لئے آپ نے 25سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ انہیں نامزد کر دیاجنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں،امید ہے وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔

علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا مزید کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لئے بہت قربانیاں ہیں، اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان و صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے چوہدری پرویز الہی گروپ کو جواب بھجوا دیا۔

مزیدخبریں