ویب ڈیسک:بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کو ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈز میں ذہنی صحت کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کرنے پر ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
اپنی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے مداحوں کو اس خوشی کی خبر سے آگاہ کیا کہ اُنہیں دنیا بھر کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پیر کی صبح کا آغاز بہت اچھا ہے۔
اداکارہ کے بارے میں ٹائم 100 کے آرٹیکل دیپیکا پڈوکون وانٹس ٹولِواوتھینٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ ان کا ذہنی بیماری کا اتنا گہرا تجربہ تھا کہ اس حوالے سے بات نہ کرنا اُنہیں بے ایمانی محسوس ہوا۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔