ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کرنےکا فیصلہ

 رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔ 

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کیلئے نئے اوقات کار  کی سمری وزیراعظم عمران خان کوارسال کر دی ،  وفاقی اداروں میں ماہ رمضان میں پیر سے جمعہ تک دفتری اوقات صبح دس بجے سے چار بجے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے،  بروز جمعہ دفتری ا وقات کار صبح دس بجے سے ایک بجے دن تک ہونگے،چھ دن دفتری اوقات کار والے دفاتر میں صبح دس بجے سے تین بجے تک کام ہوگا جبکہ  بروز جمعہ صبح دس بجے سے ایک بجے دوپہر تک کام ہوگا۔
 دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے افسران کو دفتری اوقات کارکی پابندی کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور بار بار چکر لگوانے سے بھی گریز کیا جائے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ تمام سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بروقت دفتر پہنچیں اور ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنائیں،  وقت پر دفتر نہ آنیوالے افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔