عابد چودھری:لاہور میں ٹریفک پولیس متحرک ،86 ای چالان نادہندہ گاڑی کو دھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابقکچہری چوک؛ ای چالان ٹیم نے 86 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، ٹریفک پولیس نےڈرائیور کو 41 ہزار 400 روپے جرمانہ عائدکرکےگاڑی کو تھانہ لوئر مال میں بند کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کار ڈرائیور نے 47 مرتبہ سگنل، 31 مرتبہ حد رفتار کی خلاف ورزی کی، 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔