جنید ریاض : پرائیوٹ اکیڈمزٹیوشن سنٹرز مالکان ہٹ دھرمی پہ اترآئے۔ پرائیوٹ اکیڈمز و ٹیوشن سنٹرز نےخود کو رجسٹرڈ کروانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اکیڈمز و ٹیوشن سنٹر مالکان کاکہنا ہے کہ رجسٹریشن کرانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کیجانب سے ہمیں کوئی واضح ہدایات جاری نہیں کی گئی، ہمارامطالبہ ہےرجسٹریشن کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی ہمیں لیٹر جاری کرے ۔
دوسری جانب والدین نے ایجوکیشن اتھارٹی کے فیصلے سےکو خوش آئین قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اکیڈمز و ٹیوشن سنٹرز میں مشکل سے میٹرک اور انٹر پاس اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں،رجسٹریشن محکمہ تعلیم کا احسن فیصلہ ہے۔
خیال رہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے اکیدمز و ٹیوشن سنٹرز کو رجسٹریشن کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہےاس کے علاوہ اکیڈمز کو رجسٹریشن کے ساتھ اساتذہ کا تعلیمی ریکارڈ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق31 اپریل تک تمام اکیڈمز و ٹیوشن سنٹر کا رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔