ٹریفک وارڈن بیچ سڑک اچانک گر کر بے ہوش، پھر کیا ہوا?

30 Mar, 2022 | 12:12 PM

 ویب ڈیسک : سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کوشاہراہ کے ایک مصروف چوک پر اچانک بے ہوش ہو کرگرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتاہے کہ  خاتون ٹریفک وارڈن ٹریفک کو  کنٹرول کررہی تھی کہ اچانک اسکا توازن خراب ہوا اور وہ چکرا کر گرپڑی۔ اس موقعے پر گاڑیوں کے ڈرائیور اس کی مدد کو پہنچے۔

چینی نیوز  ایجنسی کی طرف سے  وائرل ہونے والی  ایک ویڈیو میں ڈرائیوروں کی جانب سے فوری رکنے اور بروقت امداد فراہم کرنے کی   کوشش نظر آرہی ہے۔ موقعے پر جمع ہونے والے لوگ اسے اٹھا کر ہسپتال لے گئے، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

سوشل میڈیا پر بے ہوش ہونے والی ٹریفک وارڈن کی مدد پر ڈرائیوروں کو خوب سراہا گیا ہے۔

مزیدخبریں