تخت پنجاب کی جنگ، ن اور ق لیگ کا چھینہ گروپ سے رابطہ

30 Mar, 2022 | 02:54 PM

(سٹی 42) پنجاب کی سیاست میں تیزی آگئی، وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں متحرک، مسلم لیگ( ن) اور مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کے ہم خیال چھینہ گروپ سے رابطہ کر لیا۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے چودھری مونس الٰہی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثناءاللہ اور عطاءاللہ تارڑ نے گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ سے رابطہ کیا ہے،دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پنجاب میں اپنے اپنے امیدواروں کیلئے حمایت طلب کی۔

چھینہ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ہم خیال چھینہ گروپ کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دینے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چھینہ گروپ کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

ملک غضنفرعباس کے مطابق صورتحال پر غور کیلئے آج دن لاہور میں دوستوں کا اجلاس طلب کیا ہے، ہم خیال گروپ میں 14 اراکین اسمبلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید اراکین بھی رابطے میں ہیں آج یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
 

مزیدخبریں