(جنید ریاض) پنجاب کے 36 اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی،تیسری، چوتھی اور پانچویں جماعت کا امتحان 18 اپریل سے لیا جائے گا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے, امتحان 18 اپریل سے لیا جائے گا,امتحان تیسری، چوتھی اور پانچویں جماعت کا ہوگا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پیپر انگریزی کا لیا جائے گا، 19 اپریل کو اُردو، 20 اپریل کوحساب کا پیپر لیا جائے گا، 21 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا، امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ رکھا گیا ہے،امتحان صرف اور صرف پنجاب اِنی شی ایٹیو مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کا ہوگا۔