ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے کا امکان ظاہرکردیا

محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے کا امکان ظاہرکردیا
کیپشن: Weather Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خطہ پوٹھور، مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔لاہورمیں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کےدوران بارش متوقع نہیں ہے۔ہوامیں نمی کا تناسب20فیصدتک ریکارڈکیاگیا۔