وزیراعظم کےقریبی ساتھی کابڑا اعلان

30 Mar, 2022 | 08:56 AM

ویب ڈیسک:دھمکی آمیز خط جعلی ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا، عمران خان کے ساتھی نے بڑااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نےاعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط جعلی ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ دھمکی آمیز خط ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، یہ قطری خط نہیں بلکہ تصدیق کیلئے ہم نے چیف جسٹس کو دکھانے کی آفر کی ہے۔ یہ دھمکی آمیز مراسلہ دوسرے ملک کی جانب سے آیا ہے اور یہ دستاویز تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں واضح کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دستاویز میں بھی اپوزیشن کو نالائق ہی لکھا گیا ہے یعنی دھمکی دینے والوں کو بھی اپنے سہولت کاروں پر اعتماد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں اسی لیے بہت مخالفت ہے اور اپنے نظریے پر کھڑا رہنے کی ہی وہ قیمت ادا کررہے ہیں۔ کیا امریکی صدر بائیڈن رجیم چینج کی باتیں نہیں کر رہا۔ عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کہ کبھی جھکوں گا اور نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نے مزید کہا کہ پاور پلے میں اپوزیشن اچھا کھیلی اب ہماری باری ہے۔ چوکے چھکےمار رہے ہیں، ایم کیو ایم سے متعلق بھی کل تک خوشخبری مل جائیگی۔

عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پانچ یا چھ ووٹوں سے ناکام ہوجائے گی، ایم کیو پاکستان اور باقی دیگر اتحادی بھی ہمارا ساتھ دینگے۔ 

مزیدخبریں