ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاک موٹر سائیکل مکینک کا شاگرد پرتار کیساتھ تشدد

 شاگرد کو بہیمانہ تشدد
کیپشن: boy torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سبزہ زار میں موٹر سائیکل مکینک نے اپنے شاگرد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
 پولیس کے مطابق ملزم طارق نے اپنے شاگرد 12 سالہ امجد کو تار کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے بچے کی کمر اور پیٹ پر نشانات پڑ گئے۔ کسی راہگیر نے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

واضح رہے کہ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

قبل ازیں ایک ایسا ہی واقعہ  ٹاؤن شپ کے علاقہ میں میں پیش آیا تھا،موٹر سائیکل مکینک نے کمسن شاگرد پر تشدد کیا، ایک راہگیر نے اپنے موبائل سے بچے پر تشدد کی ویڈیو بنالی، ویڈیو میں مکینک کو بچے پر تشدد کررہا ہے، بچہ درد سے چیخ و پکار کرتا رہا لیکن کسی نے مدد نہ کی، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے تشدد کرنے والے مکینک شاہد کو گرفتار کر لیا تھا۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer