ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مہنگائی کےہاتھوں پسے ہوئے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام جینا محال بنادیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیاگیا،اوگرا نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی، ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کل فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ایک اور ردوبدل کی گئی، تابش گوہر کو پیٹرولیم ڈو یژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، پیٹرولیم  ڈو یژن کے امور تابش گوہر دیکھیں گے۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، چند دن قبل ندیم بابر سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ ہنڈا نےسی ڈی 70اور125 سی سی ون ٹو فایئو  کی قیمتیں 1600تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70بیاسی ہزارنو سو روپے میں شہریوں کو ملے گی۔ ہنڈا 125 سی سی شہریوں کو 1لاکھ36ہزار 500 روپے میں مل سکے گی۔

ادھر انٹر بینک میں پاکستانی قد میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی. 95 پیسے کی کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 153روپے 09 پیسے پر کلوز ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قدر میں 95 پیسے مزید کمی آ گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer