ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات دس مئی سے شروع ہونگے

امتحانات دس مئی سے شروع ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ)کیمرج انٹرنیشنل نے اے اور اے ایس لیول کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ امتحانات دس مئی سے شروع ہوں گے۔

کیمرج انٹرنیشنل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اے اور اے ایس لیول کے امتحانات اب دس مئی سے شروع ہوں گے۔ اس سے پہلے امتحانات کی تاریخ اپریل میں دی گئی تھی۔ جسے بعد ازاں کورونا کی شدید لہر کو مد نظر رکھتے کو تبدیل کردیا گیا۔ سی ای او کیمرج انٹرنیشنل کرسٹین زڈان کا کہنا ہے کہ دس مئی کو متحانات کے آغاز کی اجازت دینے پر شفقت محمود کے شکر گزار ہیں۔ کیمرج انٹرنیشنن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے دس مئی تک او لیول امتحانات کی اشاعت میں تاخیر ہوجائے، مگر اس باراس بار اسکولوں کے دہے گئے گریڈز کو تصور نہیں کیا جائے گا، اسی لیے طلبا کو تاکید کی جاتی ہے کہ امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔

دوسری جانب جی سی یونیورسٹی نےسمسٹر سسٹم امتحانات کے پچاس فیصد نمبروں کا اختیار متعلقہ ٹیچر سے واپس لینے کا فیصلہ کیا،تبدیلی سمسٹر سسٹم امتحانات میں لائی جائے گی۔جی سی یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر سسٹم امتحانات کے پچاس فیصد نمبروں کا اختیار متعلقہ ٹیچر سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پچاس فیصد نمبروں کا اختیار ایکسٹرنل ٹیچر کو دیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ اساتذہ کی جانب سے طلبہ سے متعصبانہ رویئے کی شکایات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔فیصلے کی حتمی منظوری اکیڈمک کونسل سے لی جائے گی۔نئی پالیسی کا اطلاق اگلے سمسٹر سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer