ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریبات پر پابندی لگانے والے خود دعوتیں اڑانے لگے

شادی کی تقریبات پر پابندی لگانے والے خود دعوتیں اڑانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: چراغ تلے اندھیرا، ایک طرف عوام پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے حکومت کا زور، دوسری طرف حکومتی وزراء اور سیکرٹری صاحبان کی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔

شادیوں میں شرکت ضروری، کورونا ایس او پیز بھاڑ میں جائیں۔ عوام پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے حکومت کا زور تو دوسری جانب حکومتی وزراء، سیکرٹری صاحبان کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر توانائی، پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شادیوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں کرنے لگے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے نہ ماسک پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔ ادھر ملک امین اسلم نے بھی قریبی عزیز کے بیٹے کی شادی میں بنا ماسک پہنے شرکت کی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں بارہ فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا گیا ہےجو 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ جبکہ شادی کی ان اینڈ آؤٹ ڈورتقریبات پر یکم اپریل سےپابندی عائد ہوگی۔  ان کا کہنا تھا میٹرو اور اورنج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس او پیز پر عمل کیا جائے ورنہ کورونا میں اضافہ برداشت نہیں ہوسکے گا۔ صوبے بھر کے تمام پارکس بھی بند رہیں گے۔ محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔