(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلی گئی ہولی کی تصویر نے ان کی اہلیہ شنیرا کو حیرت زدہ کردیا۔گزشتہ روز بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلی گئی ہولی کی تصویر دیکھ کر ان کی اہلیہ شنیرا حیرت زدہ ہو گئیں۔
تصویر پر جہاں شائقین کرکٹ نے اپنا ردعمل دیا تو وہیں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ٹوئٹر کھولا تو میں نے سب سے پہلے جو چیز دیکھی وہ شارٹس میں میرے شوہر کی تصویر تھی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ کیا یہ نارمل ہے؟
اپنے اگلے ٹوئٹ میں شنیرا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شوہر کی ایسی تصویر وائرل ہونا، بیوی کے لیے نارمل نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ویسے تصویر کیوٹ ہے۔‘