شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

30 Mar, 2021 | 02:23 PM

Malik Sultan Awan

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ نے خود اشتہاری قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے نصرت شہباز کی درخواست منظور کرلی اور انہیں احتساب عدالت میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا.

عدالت نے حکم دیا کہ نصرت شہباز صحت یاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں. عدالت نے بھی ہدایت کی کہ نصرت شہباز کا مقرر کردہ نمائندہ انہیں ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا بھی پابند ہو گا. نصرت شہباز نے احتساب عدالت کے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور نشاندہی کی کہ وہ بیرون ملک بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی اس لیے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں