سعودی عرب کی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے نئی سہولتیں

30 Mar, 2021 | 02:04 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: سعودی حکومت کی جانب سے مقامی اور غیرملکی باشندوں کے لئے آن لائن پلیٹ فارم ابشر افراد پر مزید نئی سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں جس سے وہ مستفید ہوسکیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم افراد اب نئی سہولت کے ذریعے تعلیمی سرٹیفکیٹ میں ترمیم سے متعلق درخواست ابشر افراد کے ذریعے ہی کرسکیں گے۔

اس آن لائن سسٹم پر انگریزی زبان میں نام کی اصلاح اور سماجی حالت (شادی شدہ یا غیر شادی شدہ) کی اصلاح کی درخواست کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ شہری اولاد کے سول ریکارڈ کو ماں کے ساتھ مربوط کرنے کی درخواست بھی آن لائن ہی اپلائی کریں گے۔ 

سعودی حکومت نے اس کے علاوہ آن لائن ایپ ابشر پر ایڈوانس ایڈیشن بھی جاری کیا ہے، جس کا فائدہ بہرے پن اور سننے سے محروم افراد کو ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کیو آر کوڈ کے ذریعے انہیں اشاراتی زبان میں مترجم فراہم کیے جائیں گے۔  

مزیدخبریں