لاہور چڑیا گھر میں ننھے مہمان کی آمد

30 Mar, 2021 | 01:04 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور چڑیا گھر کی سفید شیرنی کے ہاں بچے کی پیدائش، سفید شیروں کی تعداد 6 ہوگئی۔

لاہورچڑیاگھرمیں سفید شیرنی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، چڑیاگھرانتظامیہ کے مطابق نوزائیدہ بچے کو اس کی ماں نے قبول نہیں کیا۔بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جبکہ لاہور چڑیا گھر میں شیر کی بچوں کی بچاو کی شرح نہ ہونے برابر ہے۔

لٹائیگر کے نوزائیدہ بچے کو مصنوعی دودھ پلایاجارہا ہے۔ نئے مہمان کی آمد سے سفید شیروں کی تعداد 6 ہوگئی، چڑیاگھرمیں سفید شیروں میں تین نر،دومادہ اورایک بچہ شامل ہیں۔ آئندہ چندروزمیں مزیدبچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اس سے قبل بھی سفید شیرنی کے ہاں پیدا ہونے والے تینوں بچے کچھ عرصہ بعد چل بسے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں رکھے گئے شیر بچوں کو قبول نہیں کرتے جس کی وجہ سے مصنوعی طریقہ کار بچے کے بچاؤ کی شرح انتہائی کم ہے۔

مزیدخبریں