ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سینکڑوں اساتذہ کی پنشن سے متعلق اہم انکشاف

  سینکڑوں اساتذہ کی پنشن سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کو پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگیاں جنرل کیڈر سکولوں سے کیے جانے کا انکشاف، میونسپل اساتذہ کو جنرل کیڈر سکولوں سے ادائیگیاں کیے جانے پر محکمہ پر کروڑوں روپے کا بوجھ بڑھ گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کو پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگیاں جنرل کیڈر سکولوں سے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میونسپل کیڈر اساتذہ کو ادائیگیاں گورنمنٹ سکولوں لوکل گورنمنٹ اکاﺅنٹ سے کی جانا تھیں لیکن کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ نے اکاﺅنٹ افسران کی ملی بھگت سے اپنی پنشن اور گریجویٹی گورنمنٹ سکولوں کے اکاﺅنٹ سے شروع کروالی ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پردرجنوں کارپوریشن سکولوں کو شوکاز جاری کردیا۔
 ذرائع کے مطابق مذکورہ سکولوں میں سی ڈی جی ایل سکول مصری شاہ، لوہاری گیٹ اور شادباغ ، سی ڈی جی ایل سکول بلال گنج اور سمن آباد ،سی ڈی جی ایل سکول ریلوے پکے کوارٹرمغلپورہ ،کوٹلی پیر اور گوالمنڈی بھی شامل ہیں ۔مذکورہ سکولوں کے سربراہان کو ریٹائرڈ اساتذہ کے ریکارڈ سمیت اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔