ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا

آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 157 ریکارڈ کیا گیا۔ 

 بہار کی وجہ سے ہر نئے دن کیساتھ موسم میں تبدیلی آ رہی ہے، آج صبح سے ہی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے جبکہ شہر میں 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی آب و ہوا آلودہ ہوگئی۔

 کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 191 ریکارڈ کیا گیا ہے، کینٹ 183، قذافی سٹیڈیم 175، عسکری ہائیٹس 169، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو 165، عسکری ٹین 162، جبکہ مراتب علی روڈ گلبرگ میں 159 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

 فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں، جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت یا پھر قدرتی طور پر فضا کا حصہ بنتے ہیں، یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی انسان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سانس کی مختلف بیماریوں، پھیپھڑوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر حتیٰ کہ دماغی بیماریوں جیسے الزائمر اور ڈیمنشیا تک میں مبتلا کر سکتی ہے،  یہ  بچوں کی نشوونما اور اندرونی جسمانی اعضاء کو بھی متاثر کرتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer